کھاریاں پنجاب بھر میں بڑھتی اغواء کی وارداتوں کے اثرات قصبوں اور دیہات تک بھی جاپہنچے ،تحصیل کھاریاں ،تھانہ ککرالی(ضلع گجرات) کے مو ضع سدوال کلاں میں تین سالہ بچی کے اغوا ء کی واردات ناکام پیشہ ور عورت رنگے ہاتھوں
گرفتار ۔ مو ضع سدوال کلاں میں خاتون آمنہ بی بی سکنہ چک 7فیصل آباد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اہل دیہہ کے رہائشی تین سالہ حبہ نوردختر محمد اکرم جٹ کو اغواء کر کے لے جا رہی تھی کہ گاؤں سے باہر مین جلالپور صو بتیاں روڈ پر گاؤں کی ایک معمر خاتون نے دیکھ لیا اور شور مچا دیا جس پر اغواء کار بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے اہل دیہہ نے اغواء کاروں کا تعاقب کیا اوروقوعہ میں ملوث آمنہ نامی خاتون کو پکڑ لیا جبکہ گروپ کے باقی ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔ اہل دیہہ نے پیشہ وار خاتون کو خوب دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔ تھانہ ککرالی نے ملزمہ کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post a Comment