سعودی عرب کی حکومت کا 20 ارب ریال کے بانڈز جاری کرنے کیلئے بینکوں سے رابطہ

0 comments


ریاض ۔ (تازہ ترین۔24 جولائی- 2016ء) سعودی عرب کی حکومت نے 20 ارب ریال کے بانڈز جاری کرنے کیلئے بینکوں سے رابطہ کرلیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے مالیاتی وسائل کے حصول کیلئے انھیں 20 ارب ریال ( 5.3 ارب ڈالر) کے بانڈز جاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سعودی حکومت تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث سخت مالی مسائل کا شکار ہے اور بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے اگست 2015 ء سے ہرماہ 20 ارب ریال کے بانڈز بینکوں کو فروخت کررہی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ کچھ مہینوں سے بین الاقوامی قرضوں کے حصول کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اپریل کے آخر میں 10 ارب ڈالر کا بین الاقوامی قرضہ حاصل کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتوں میں ڈالر بانڈز کے اجراء کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے



Post a Comment

’’عقل بڑی کہ بھینس ‘‘،بھینسوں نے اوور ہیڈ برج کے ذریعے سڑک پار کر کے محاوے کو غلط ثابت کر دی

0 comments
لاہور( 18 جولائی ۔2016ء)صوبائی دارالحکومت میں بھینسوں نے اوور ہیڈ برچ کے ذریعے سڑک پارک کر کے اپنے بارے میں بنائے گئے محاورے ’’ عقل بڑی کے بھینس ‘‘ کو غلط ثابت کر دیا ۔
(خبر جاری ہے)

گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر 8سے10بھینسوں کی قطار میں ایک اوور ہیڈ برج سے نیچے اترتے ہوئے تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے اور اس پر مختلف کمنٹس کیے جارہے ہیں۔ شارٹ کٹ کے عادی حکومت کی طرف سے خطرناک شاہراہوں کو پار کرنے کیلئے بنائے گئے اوور ہیڈ برج کو استعمال نہیں کرتے اور اکثر حادثات کا شکار ہو جاترے ہیں تاہم جانور وں کی اس تصویر نے ایسے لوگوں کو ایک بڑا سبق دیا ہے ۔



Post a Comment

ٓآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلہ وزیراعظم ملکی مفاد میں کریں گے ، اسحاق ڈار

0 comments


کراچی (16جولائی۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلہ وزیراعظم ملکی مفاد میں کریں گے - جنرل راحیل شریف حکومت کے ساتھ پورے خلوص سے کام کرتے رہے ، امید ہے آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، بینرز مہم کے پیچھے تیسری فورس ہے جو خوشحالی نہیں چاہتی۔
(خبر جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا وزیراعظم جو ملکی مفاد میں ہو گا وہی فیصلہ کریں گے۔اسحاق ڈار کو بینرز مہم کے پیچھے تھرڈ فورس کی بو نظر آرہی ہے ، کہتے ہیں کسی ادارے کی نیت پر شک نہیں۔ وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری مقررہ آئینی مدت میں کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کوشش ہو گی ٹی او آرز پر ایک مشترکہ بیٹھک ہو جائے ، کہتے ہیں وزیراعظم چند روز میں اسلام آباد سے باقاعدہ حکومتی امور سر انجام دینا شروع کر دیں گے۔



Post a Comment

ترکی نے پاکستان سے اهم هتھیار خریدنے کا فیصله کر لیا

0 comments


وزیراعظم نے اس معاہدے میں گہری دلچسپی لی ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار کی ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان اس معاہدے سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور پاکستان کو بہت بڑا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کیلئے بھی ےہ کامیابی باعث افتخار ہے۔
اس کے علاوہ فلیٹ ٹینکر کی تیاری دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی اہم مثال ہے۔ کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح اگست 2016ءمیں ہوگا۔ یہ ٹینکر ترکی کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی اہم ترےن شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ آگسٹا آبدوزوں کی وسط مدتی اپ گریڈیشن کیلئے ترکی کی کمپنی اور وزارت دفاعی پیداوار کے درمیان معاہدے پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں۔ یہ معاہدہ پاک بحریہ کی موجودہ آبدوزوں کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دونوں ملکوں کے دفاعی پےداوار کے شعبے مےں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔



Post a Comment