ٓآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلہ وزیراعظم ملکی مفاد میں کریں گے ، اسحاق ڈار

0 comments


کراچی (16جولائی۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلہ وزیراعظم ملکی مفاد میں کریں گے - جنرل راحیل شریف حکومت کے ساتھ پورے خلوص سے کام کرتے رہے ، امید ہے آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، بینرز مہم کے پیچھے تیسری فورس ہے جو خوشحالی نہیں چاہتی۔
(خبر جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا وزیراعظم جو ملکی مفاد میں ہو گا وہی فیصلہ کریں گے۔اسحاق ڈار کو بینرز مہم کے پیچھے تھرڈ فورس کی بو نظر آرہی ہے ، کہتے ہیں کسی ادارے کی نیت پر شک نہیں۔ وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری مقررہ آئینی مدت میں کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کوشش ہو گی ٹی او آرز پر ایک مشترکہ بیٹھک ہو جائے ، کہتے ہیں وزیراعظم چند روز میں اسلام آباد سے باقاعدہ حکومتی امور سر انجام دینا شروع کر دیں گے۔



Post a Comment