سعودی عرب کی حکومت کا 20 ارب ریال کے بانڈز جاری کرنے کیلئے بینکوں سے رابطہ

0 comments


ریاض ۔ (تازہ ترین۔24 جولائی- 2016ء) سعودی عرب کی حکومت نے 20 ارب ریال کے بانڈز جاری کرنے کیلئے بینکوں سے رابطہ کرلیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے مالیاتی وسائل کے حصول کیلئے انھیں 20 ارب ریال ( 5.3 ارب ڈالر) کے بانڈز جاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سعودی حکومت تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث سخت مالی مسائل کا شکار ہے اور بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے اگست 2015 ء سے ہرماہ 20 ارب ریال کے بانڈز بینکوں کو فروخت کررہی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ کچھ مہینوں سے بین الاقوامی قرضوں کے حصول کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اپریل کے آخر میں 10 ارب ڈالر کا بین الاقوامی قرضہ حاصل کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتوں میں ڈالر بانڈز کے اجراء کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے



Post a Comment