ترکی نے پاکستان سے اهم هتھیار خریدنے کا فیصله کر لیا

0 comments


وزیراعظم نے اس معاہدے میں گہری دلچسپی لی ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار کی ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان اس معاہدے سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور پاکستان کو بہت بڑا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کیلئے بھی ےہ کامیابی باعث افتخار ہے۔
اس کے علاوہ فلیٹ ٹینکر کی تیاری دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی اہم مثال ہے۔ کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح اگست 2016ءمیں ہوگا۔ یہ ٹینکر ترکی کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی اہم ترےن شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ آگسٹا آبدوزوں کی وسط مدتی اپ گریڈیشن کیلئے ترکی کی کمپنی اور وزارت دفاعی پیداوار کے درمیان معاہدے پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں۔ یہ معاہدہ پاک بحریہ کی موجودہ آبدوزوں کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دونوں ملکوں کے دفاعی پےداوار کے شعبے مےں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔



Post a Comment