راولپنڈی(یکم ستمبر2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ اس حوالے سے ادارہ پہلے ہی وضاحت کر چکا ہے۔
اس حوالے سے اگر کوئی بھی تبدیلی ہوئی تو اس سے متعلق باقائدہ اعلان کرکے بتایا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے تاحال قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ یا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی جائے گی یا انہیں ایک نیا عہدہ سونپ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت رواں برس نومبر کے ماہ میں ختم ہو رہی هے.
Read more










