باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے، واٹس ایپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے صارفین کا ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر کرے گا یعنی اب اشتہارات کے لیے تیار ہوجائیے کہ جس طرح فیس بک پر آتے ہیں، ویسے ہی واٹس ایپ پر بھی آپ کو تنگ کرنے آئیں گے۔
واٹس ایپ فیس بک ہی کی ملکیت ہے جس کا کہنا ہے کہ ”آپ کے فون نمبر کو فیس بک کے سسٹم سے جوڑ کر فیس بک آپ کو دوستی کے لیے بہتر تجاویز دے سکتا ہے اور زیادہ متعلقہ اشتہار بھی دکھاسکتا ہے۔“
البتہ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ پیغامات یا اس میں شامل چیزيں کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرے گا۔ کیا آپ اس بات پر اعتماد کرتے ہیں؟ ہمیں تو نہیں ہے کیونکہ اس طرح ہمیں دلچسپی کی بنیاد پر اشتہار کیسے دکھائے گا؟
یاد رہے کہ فیس بک نے 19 ارب ڈالرز کی خطیر رقم میں واٹس ایپ خریدا تھا۔ انہوں نے یہ سروس صارفین سے 1 ڈالر سالانہ کمانے کے لیے نہیں خریدی تھی، بلکہ اس کا مقصد کچھ اور تھا جو اب واضح ہوتا جا رہا ہے یعنی اپنے اشتہارات کے لیے ایک نیا میدان بنانا، جو بہت مقبول سوشل میڈيا ہو۔
رواں سال واٹس ایپ کے متحرک صارفین کی تعداد ایک ارب تک جا پہنچی ہے، جس کا مطلب ہے کہ دنیا کا ہر ساتواں آدمی واٹس ایپ استعمال کر رہا ہے۔ یوں فیس بک کو دنیا کی بڑی آبادی تک اپنے اشتہارات پہنچانے کا ذریعہ بھی مل گیا ہے، جس سے وہ بہت کما سکتا ہے۔
اس سے ایک اور خطرہ پیدا ہوتا ہے کہ واٹس ایپ آپ کے پیغامات عالمی حکومتوں کو بھی دے سکتا ہے، جیسا کہ امریکا کے بدنام زمانہ جاسوس ادارے این ایس اے کو۔ گوکہ یہ سب کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن آثار اچھے نظر نہیں آتے۔
کھاریاں پنجاب بھر میں بڑھتی اغواء کی وارداتوں کے اثرات قصبوں اور دیہات تک بھی جاپہنچے ،تحصیل کھاریاں ،تھانہ ککرالی(ضلع گجرات) کے مو ضع سدوال کلاں میں تین سالہ بچی کے اغوا ء کی واردات ناکام پیشہ ور عورت رنگے ہاتھوں
گرفتار ۔ مو ضع سدوال کلاں میں خاتون آمنہ بی بی سکنہ چک 7فیصل آباد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اہل دیہہ کے رہائشی تین سالہ حبہ نوردختر محمد اکرم جٹ کو اغواء کر کے لے جا رہی تھی کہ گاؤں سے باہر مین جلالپور صو بتیاں روڈ پر گاؤں کی ایک معمر خاتون نے دیکھ لیا اور شور مچا دیا جس پر اغواء کار بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے اہل دیہہ نے اغواء کاروں کا تعاقب کیا اوروقوعہ میں ملوث آمنہ نامی خاتون کو پکڑ لیا جبکہ گروپ کے باقی ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔ اہل دیہہ نے پیشہ وار خاتون کو خوب دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔ تھانہ ککرالی نے ملزمہ کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post a Comment